شہرِ قائد: سردی کی شدت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شہرِ قائد میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے. آج رات درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا. آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 فروری کے دوران بلوچستان کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث مری گلیات ناران کاغان میں سڑکوں کے بند ہونے، پھسلن کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔