آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء اور زرعی شعبے سے متعلق افسران نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کا دورہ جاری ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اسمارٹ ایگری فارم”، “گرین ایگری مالز” اور “ایگری ریسرچ سہولت سنٹر” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 “گرین ایگری مال” تیار، سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 “گرین ایگری مال” کی تکمیل متوقع ہے۔ عام کسانوں کی تربیت کے لئے اسمارٹ ایگری فارم کا قیام، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز
مریم نواز—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، ایگریکلچر میکنائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا، ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔