Jasarat News:
2025-02-19@05:38:34 GMT

جامشورو: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

جامشورو: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان

جامشورو:حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں سالانہ عرس کی تقریبات 17 فروری 2025 بروز پیر سے سیہون شریف، ضلع جامشورو میں شروع ہو رہی ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاہےکہ  تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں بند رہیں گی تاکہ عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد سیہون شریف پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، جن میں میڈیکل کیمپس کا قیام، ٹریفک مینجمنٹ، اور سیکیورٹی میں اضافہ شامل ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال 18 شعبان کو منایا جاتا ہے اور یہ تقریبات تین دن تک جاری رہتی ہیں، اس دوران دھمال، قوالی، اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف اسٹالز اور میلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے، بلاول بھٹو

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے ۔ 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عقیدتمندوں کو عرس مبارک کی مبارکباد دی۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے، تصوف انتہا پسندی اور عدم رواداری کے خلاف روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کی پیروی کریں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشحالی اور امن کے لئے دعاگو ہوں ۔ 

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ

متعلقہ مضامین

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان
  • لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد
  • لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 لاشیں برآمد
  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے، بلاول بھٹو
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
  • حکومت کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان