ایشیا بحرالکاہل کا خطہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل نہیں ہے ، چین
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ایشیا بحرالکاہل کا خطہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل نہیں ہے ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس سال سے بھارت کو امریکی فوجی امداد میں اضافے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں چین کا کوئی استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی کو بھڑکانے کا موقع نہیں اٹھایا جانا چاہیئے ۔
ترجمان نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کا خطہ پرامن ترقی کا اہم علاقہ ہے نہ کہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل۔ ایک بند اور خصوصی دائرے پر مبنی بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی سے سلامتی نہیں آئے گی اور یہ ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے لئے سازگار نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔