آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف اشتعال انگیزی کی، چینی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف اشتعال انگیزی کی، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف آسٹریلیا کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ آسٹریلوی فریق نے جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اور اشتعال انگیزی کی، بھر اس حوالے سے غلط بیانی پھیلائی ۔ چین نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور آسٹریلوی فریق کے سامنے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی بے دخلی کے پیش نظر ،چین کا اقدام مکمل طور پر معقول، قانونی اور ملامت سے بالاتر ہے اور یہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز دفاع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم آسٹریلیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بحری اور فضائی افواج کی کارروائیوں پر سختی سے کنٹرول کرے ، کسی کے پیچھے پیروکار بننے کو روکے اور بحیرہ جنوبی چین میں مسائل نہ پیدا کرے ، دوسروں کو اور خود کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اشتعال انگیزی ا سٹریلیا
پڑھیں:
پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان تجارت پائیدار بنیاد پر بڑھایا جائے
فیصل آباد (کامرس رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو پائیدار بنیاد پر بڑھانے کیلئے پاک آسٹریلیا بزنس کونسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد کا دورہ کرنے والے پاکستان ا?سٹریلیا بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی میں فیصل آباد کا حصہ 21 ارب ڈالر جبکہ یہ ملک کی کل ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 50فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس شہر میں 3لاکھ صنعتی یونٹ ہیں جن میں بڑی ٹیکسٹائل ملوں کے علاوہ ڈائننگ اور پراسیسنگ یونٹس بھی شامل ہیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ اس شہر میں رئیل سٹیٹ، تعلیم، زراعت اور میٹ پراسیسنگ کے شعبے بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت قائم علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کیلیے سٹیٹ آف دی آرٹ بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ٹیکس مراعات اور بزنس دوست ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے،آسٹریلیا کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ لگا کے بہترین منافع کما سکتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ 2024 میں 2.5ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی اس کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔