فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کے اثرات سے مغربی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے، متحدہ علماء محاذ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کو تباہ کن نئی صورتحال سے دوچار کردیا ہے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے تباہ کن اثرات سے مغربی و یورپی ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں،پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتاہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔
سپارکو کا ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
مزید :