پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیتے۔ہانیہ ویسے تو اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔اداکارہ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس دن کی مناسبت سے انہوں نے مختلف انداز میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر لیں۔اداکارہ نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ پانی میں کروایا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فوٹو شوٹ

پڑھیں:

عالیہ بھٹ نے منائی اپنی نانی کی 96 ویں سالگرہ؛ تصاویر وائرل

بھٹ سسٹرز یعنی عالیہ اور شاہین بھٹ آج بہت زیادہ خوش ہیں کیوں کہ آج ان کی نانی گرٹرُڈ ہولزر کا 96 واں یومِ پیدائش ہے۔

گو سالگرہ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان کی والدہ کی تھی لیکن ان سے زیادہ خوش ان کی بیٹیاں عالیہ اور شاہین بھٹ خوش تھیں۔

عالیہ اور شاہین نے نانی کی سالگرہ کا کیک کاٹ اور خوب موج مستی کی۔ دونوں کی والدہ سونی رازدان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ان تین جنریشن نے ایک ساتھ مل کر جشن منایا۔ جس کی تصاویر انسٹاگرام پر سونی رازدان نے شیئر کیں۔ جس میں انھوں نے اپنی والدہ کی جوانی کی تصویر بھی شیئر کی۔

تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی نانی اسپتال میں داخل ہیں اور وہیں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan)

عالیہ کی نانی نے جب کیک پر 96 ویں سالگرہ مبارک لکھا دیکھا تو برجستہ کہا کہ اوہ، پھر تو ابھی میں زیادہ بوڑھی نہیں ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں نے سونی رازدان کو ان کی والدہ اور عالیہ کو ان کی نانی کی 96 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی 96 سالہ نانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پریانکا چوپڑا کی دریا دلی نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری، حقیقت کیا؟
  • عالیہ بھٹ نے منائی اپنی نانی کی 96 ویں سالگرہ؛ تصاویر وائرل
  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ انتہائی بے تکلفی ،صبا قمر کو وائرل ویڈیو پر شدیدتنقید کا سامنا
  • صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
  • مریم نفیس کے شوہر نے بولڈ ڈریسنگ پر کیا کہا؟
  • ہانیہ عامر فلم میں دلجیت دوسانجھ کی ہیروئن بنیں گی، مداح حیران
  • ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی
  • اداکارہ نازش جہانگیر کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا