پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔
قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
عرب ممالک میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ ابو ظبی آسٹرونومی سینٹر نے اعلان کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی عرب کا مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں بھیجے گئے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز ماہانہ فراہمی کی تجدید کے بارے میں بتایا ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں اور صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دی۔
کابینہ نے ڈاکٹرشاہد اسلم مرزا کی بطورایم ڈی کورنگی فشریزہاربراتھارٹی تعیناتی، پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی منظوری دی۔وزیراعظم نے کابینہ کو سعودی ولی عہد کے خط سے بھی آگاہ کیا۔
سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔