گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ فائنل کرنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حکومت نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کنوینیر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہے ، کمیٹی ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس اور وزیر مواصلات سیکرٹری وزیر بحری امور شامل ہیں، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری ریلوے ،کمیٹی میں ڈی جی این ایل سی، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن میں رکاوٹ پیدا کرنے والے متعدد مسائل کا جائزہ لے گی ،کمیٹی اندرون ملک رابطہ کی کمی، ناکافی مالی مراعات اور سکیورٹی کی نازک صورتحال کا جائزہ لے گی،کمیٹی مسائل کو حل کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات کے ساتھ پلان کو حتمی شکل دے گی ، کمیٹی اسلام آباد میں گوادر پورٹ سے متعلق آگاہی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی گوادر پورٹ کے لیے مارکیٹنگ کی ایک جامع حکمت عملی تیار کرے گی ، گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی اور گوادر پورٹ میں وسطی ایشیائی جمہوریہ اور دیگر ممالک کے اقتصادی، تجارتی مفاد کو راغب کرنے کے لیے سفارتی رسائی کو تیز کرنے کی حکمت عملی بنائے گی ،وزارت بحری امور کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی ،کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کیلئے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گوادر پورٹ کے لیے کرے گی
پڑھیں:
پی آئی اے سمیت 10 ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر دئیے گئے
نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور اسٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے شرکاء کو نجکاری ڈویژن نے بریفنگ دی۔نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کےلیے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کیے۔حکام نجکاری کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔
حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاؤس بلڈنگ فنانس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق اداروں کی نجکاری کےلیے فائنل کی گئی فیز 1 کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ہے۔