ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزم منظم گینگ کا کارندہ ہے۔
سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔
کارروائی کے دوران ملزم سے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے روٹ پرمٹ برآمد کر لیے گئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو دبئی، سعودی عرب، یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم لیتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عطا تارڑ
انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اب تک 436 انسانی اسمگلرز گرفتار ہوچکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے سخت ایکشن لیا، اسمگلرز کی جائیدادیں ضبط اور بینک اکانٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کو چھپنے کی جگہ کہیں نہیں ملے گی اور ایف آئی اے میں اصلاحات انسانی اسمگلنگ روکنے کا ہی ایک حصہ ہے، انسانی اسمگلنگ میں منظم گینگز شامل تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، انسانی اسمگلرز کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔