پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ بھی موجود تھے ۔ 
 

ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبے کے مختلف نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان معاملات پر اظہار خیال کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف مسکراہٹوں ہی پر اکتفا کیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آج قائم مقام چیف جسٹس کے حلف کا دن ہے، اس لیے صوبے کے ایشوز پربعد میں بات کی جائے گی،  جس کے لیے دیگر مواقع آئیں گے۔ 

10 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اہم قراردیاجارہاہے۔ خاص طور پر ایسے سیاسی ماحول کے تناظر میں کہ جب گورنر روزانہ سیاسی ایشوز پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، تاہم وزیراعلیٰ اس کے باوجود گورنر ہاؤس گئے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور دراصل  قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے، ان کا مقصد گورنر سے سیاسی ملاقات کرنا نہیں تھا۔ 

ذرائع کے مطابق گورنر کے ساتھ نشست بھی پروٹوکول تقاضوں کے مطابق تھی جس میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ بھی موجود تھے اور اس ملاقات کا مقصد سیاسی ایشوز پر بات چیت ہرگز نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس کے مطابق

پڑھیں:

بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب

 

وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع
وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں صدر مملکت اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔بعدازاں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین میں جاری اختلافات کے حوالے سے مسائل کو حل کروائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا،چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو
  • وزیراعظم اور چیف جسٹس کی  ملاقات:لاپتا افراد سمیت دیگر امور پر گفتگو
  • عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو
  • بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب
  • یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟
  • قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز کے اہم فیصلے
  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات
  • القادر ٹرسٹ کیس میں  تو سزائیں ہو چکیں، ٹرسٹ ضبط ہو چکا، کیس میں کچھ نہیں،قائم مقام چیف جسٹس  سرفراز ڈوگر کے ریمارکس
  • چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات، عدالتی تعاون پر گفتگو
  • سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں