ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (MAPIM) کے صدر کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (MAPIM) کے صدر حاجی محمد اعظمی حامد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہوں نے کشمیر کاز پر ملائیشین حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کے بعد IIOJK میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
MAPIM کے صدر حاجی محمد اعظمی حامد نے IIOJK میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مزید برآں، MAPIM نے “فرینڈز آف کشمیر گروپ” قائم کرنے اور کشمیر-ملائیشیا-پاکستان سینٹر کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو تعلیمی وظائف اور دیگر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مسلم اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز، بشمول مسئلہ فلسطین، کے حل کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مہنگائی کے بعد شرح سود بھی سنگلڈیجٹ پر لائیں گے‘ امیر مقام
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بعد شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔شہر قائد میں مسلم لیگ ن ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہرآدمی مہنگائی سے پریشان تھا، شہبازشریف نے دن رات محنت کی ہے، 40 فیصد مہنگائی کم ہوکر 2 سے 3 فیصد تک آ گئی ہے۔