عرفی جاوید نے منگنی کرلی؟ وائرل تصویر نے تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
منفرد فیشن کیلئے مشہور بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بولڈ فیشن اسٹائل کیلئے مشہور عرفی کی ایک مبہم تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکے کو ماڈل کو گھٹنوں پر بیٹھ کر انگھوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل کی منگنی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ڈزنی ہاٹ اسٹار کی جانب سے 14 فروری سے نشر کیے جانے والے ایک پروگرام کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by JioHotstar (@jiohotstar)
اس پوسٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفی جلد ایک پروگرام ہوسٹ کرنے والی ہیں، جس کا عنوان ہے، انگیجڑ روکا یا دھوکا؟۔ پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئیے دھوکے کا خطرہ ہے روکا (منگنی) کر کے جانا ہے‘۔
یاد رہے کہ یہ پروگرام 14 فروری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر کیا جائے گا جس میں عرفی کے ساتھ ہرش گجرال بھی موجود ہوں گے۔
View this post on InstagramA post shared by JioHotstar (@jiohotstar)
عرفی جاوید سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے غیر روایتی فیشن اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماؤں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ۔