عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی اورغلط کان بھرے جاتے ہیں۔ عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔
شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اان کا دماغ خراب ہے جو مجھے ڈسپلن سکھا رہے ہیں۔ اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں۔ صوابی جلسے میں مہمان کے طور پر گیا تھا۔ صوابی جلسے میں پہلی مرتبہ نعرے نہیں لگے۔ میرے نعرے پہلے جلسوں میں بھی لگے۔ اگر جلسے میں سارے ورکرز میرے تھے تو پھر اگر نعرے لگے تومیرا حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں پی ٹی آئی نے لوگوں کو بلایا تھا کوئی میں نے تو نہیں بلایا تھا۔ نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ یہ وزارتیں لینے،اسٹینڈنگ کمیٹیاں لینے یا کسی کو بنانے یا پھر کسی کو گرانے کے لئے خان کے پاس جاتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے آوازیں اٹھائی ہیں کہ پارٹی فنڈ کا آڈٹ ہونا چاہئیے۔ میں نے وکلاء کو فیسیں دینے کا آڈٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ میں نے آواز اٹھائی ہے کہ ماضی میں پارٹی ٹکٹ بیچنے کا الزام لگا ہے اس کا آڈٹ ہونا چائیے۔ لوگ ڈونیشن دیتے ہیں تواس رقم کا پتا تو ہونا چائیے کہ وہ کہاں استعمال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو مناپلی بنی ہوئی ہے اس کااحتساب ہونا چائیے۔ میں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ تحریک انصاف کا کھویا ہو وقار بحال کرانے میں کردار ادا کروں گا۔ اگر ورکرز حق کے لئے میرے ساتھ کھڑا رہا تو احتساب ہوگا۔ حساب کتاب کی باتیں نہ کریں ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
پی ٹی آئی سے نکالے گئے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزارت عظمیٰ سے نکالا جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر ایون فیلڈ یا پاناما پر نکالا جاتا تو بات ٹھیک تھی لیکن انہیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ جیسے نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہیں وزارت عظمیٰ سے کیوں نکالا گیا ایسے ہی مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آسکے گی کہ تحریک انصاف نے مجھے کیوں نکالا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا
دوسری جانب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے، جس کی خود شیر افضل نے تصدیق بھی کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بول پڑے ثاقب نثار جنرل باجوہ سابق وزیراعظم شیر افضل مروت عمران خان وی نیوز