Express News:
2025-02-20@22:40:08 GMT

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ میں شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیے۔

علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔

چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔  خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا  خسارہ کیا۔

دنیا میں سب سے سخی گاؤں کی سادہ سی کہانی

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

 
facebooktwitterwhatsapp

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا، علی امین گنڈاپور
  • نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا: علی امین گنڈا پور کا ریاست اور اداروں کو پیغام
  • علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے: سلمان اکرم راجہ
  • علی امین گنڈا پور کا کارکردگی کی بنیاد پر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج
  • علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے
  • مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے
  • کرم میں امن و امان خراب کرنیوالے دہشتگردوں کی نشاندہی ہو گئی: علی امین خان گنڈاپور
  • معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور