نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا کی انجری کے بعد سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل کیویز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لیںڈ کے فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر چیمپئینز ٹرافی اور سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کیوی فاسٹ بولر کو انجری کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی، جس کے بعد انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز کو بڑا دھچکا؛ راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر

بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور وہ پہلے ہی 3 ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار

یاد رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک سمیت کئی نامور اسٹار پلئیرز انجری اور فٹنس مسائل کے سبب چیمپئینز ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل

دوسری جانب افغان اسپنر اے ایم غضنفر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جنوبی افریقا کو فاسٹ بولر اینرک نورکیا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز راچن رویندرا فاسٹ بولر

پڑھیں:

’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میزبانی کے بھرپور تاثر اور اعزاز کے دفاع کے چیلنج کے ساتھ بدھ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہا ہے۔

پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار آئی سی سی کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے اور وہ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی شامل؟

پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔ فائنل میں اس نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ فخرزمان شاندار سینچری کی بدولت پلیئر آف دی فائنل رہے تھے جبکہ حسن علی مجموعی طور پر 13 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لیے زبردست تیاری کی ہے جس میں سب سے اہم بات قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کی اپ گریڈیشن ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر اور تزئین و آرائش صرف 117 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے اور یہ اسٹیڈیم انتہائی خوبصورت شکل میں اب دنیا کے سامنے ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں بھی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے جس میں ڈریسنگ رومز اور ہاسپٹلیٹی باکسز شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں میزبان باکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی ڈے نائٹ میچ بدھ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان اپنے اگلے دو گروپ میچز 23 فروری کو انڈیا کے خلاف دبئی میں اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔

گروپ مرحلے کے تین میچز کراچی میں، تین میچز لاہور میں اور تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انڈیا کی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز دبئی میں کھیلے گی۔

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا، جبکہ لاہور 5 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرےگا۔ اگر انڈیا کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہو پائی تو پھر9 مارچ کو فائنل لاہور میں کھیلا جائےگا بصورت دیگر یہ فائنل دبئی میں ہوگا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اس وقت یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ناک آؤٹ کہلاتا تھا۔ 2002 میں اسے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا نام دیا گیا۔

پاکستان نے 2017 میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے علاوہ 2000، 2004 اور 2009 میں اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل بھی کھیلا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے 23 میں سے 11 میچز جیتے ہیں جن میں انڈیا کے خلاف تین فتوحات بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے 4 سینچریاں بنی ہیں۔ 2000 میں نیروبی میں سعید انور نے سری لنکا کے خلاف 105 اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف 104 رنز اسکور کیے تھے۔

2009 میں شعیب ملک نے انڈیا کے خلاف سینچورین میں 128 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 2017 میں فخرزمان نے انڈیا کے خلاف اوول میں کھیلے گئے فائنل میں 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی طرف سے بہترین انفرادی بولنگ شاہد آفریدی کی ہے جنہوں نے 2004 میں کینیا کے خلاف برمنگھم میں 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ محمد رضون، سلمان علی آغا، فخرزمان، بابراعظم، سعود شکیل، کامران غلام، طیب طاہر، عثمان خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

بابراعظم، فخرزمان اور فہیم اشرف تین ایسے کھلاڑی ہیں جو 2017 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی فاتح ٹیم میں بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی

پاکستان اپنا پہلا میچ کل 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد دوسرے گروپ میچ میں 23 فروری کو انڈیا سے دبئی میں مقابلہ ہوگا، جبکہ 27 فروری کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی بابر اعظم پاکستان نیوزی لینڈ میچ چیمپیئنز ٹرافی رضوان الیون معلومات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، کئی ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے
  • ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘
  • چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کی پرفارمنس کیسی ہوگی؟ تجربہ کار کوچ کی بڑی پیش گوئی
  • بھارتی ٹیم کو دھچکا، بالنگ کوچ اچانک ایونٹ چھوڑ کر دبئی سے بھارت پہنچ گئے
  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا
  • حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی
  • انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلیں گے؟
  • حارث رؤف نے ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد نیٹ پر بولنگ شروع کر دی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے