دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

منصور بن عبداللہ المونسور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

سعودی استاد نے رضاکارانہ طور پر دن و رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔

انہوں نے اپنے طلباء کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز بھی ترتیب دیے، جن کے ذریعے طلباء نے عالمی سطح پر ایوارڈز جیتے۔

سعودی استاد نے مختلف موضوعات پر 21 کتب لکھیں اور اساتذہ کی تربیت کے لیے سیکڑوں کورسز بھی کرائے۔

منصور بن عبداللہ المونسور نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہزاروں گھنٹے کمیونٹی کی خدمت میں گزارے۔

دبئی کے ولی عہد کی جانب سے ایوارڈ کی ایک ملین ڈالر رقم کو سعودی استاد منصور بن عبداللہ نے غریب اور یتیم بچوں کے لیے ایک اسکول بنانے کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی استاد نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وہ ہر وقت سرگرم رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 5 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منصور بن عبداللہ کے لیے

پڑھیں:

منی لانڈرنگ کے الزام میں ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار، 24 لاکھ ڈالر برآمد

پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔

ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔

جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ہے۔

اس سے قبل، بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ عوامی حلقے اس مقدمے کو سیاسی انتقام یا قانونی احتساب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان
  • آسٹریلیا میں ایک انوکھا اسکول ٹیچر، جو خود کو انسان نہیں بلی سمجھتا ہے
  • آسٹریلیا کے اسکول میں پڑھانے والا ٹیچر جو خود کو بِلی سمجھتا ہے
  • ’احسن اقبال رول ماڈل ہیں‘، استاد کو جھک کر ایوارڈ دینے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
  • وزیراعلیٰ بلتستان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا
  • احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیے
  • احسن اقبال نے ٹیچر کو گھٹنے کے بل کھڑے ہوکر ایوارڈ دیا
  • منی لانڈرنگ کے الزام میں ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار، 24 لاکھ ڈالر برآمد