26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکرلیں۔
2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ عدالت نے ملزم فہیم اشرف اور فقیر خان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
ملزم عاطف حسین کی ضمانت سول جج مرید عباس نے منظور کی۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی ضمانت
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک بار پھر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف، ملک سے صوبے کا رابطہ بند کرنے پر غور
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک بار پھر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف، ملک سے صوبے کا رابطہ بند کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تنظیم کریگی، جب کہ حتمی حکمت عملی پارٹی کی سیاسی کمیٹی طے کریگی۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل نے کہا کہ گورننس صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر کارکنوں کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوالات کر رہے ہیں، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے لیے سڑکوں پر نکلا جائے۔ملک عدیل نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران سڑکیں بند کر کے ملک بھر سے رابطہ منقطع کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر مختلف اضلاع میں کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں تاکہ ایک موثر اور بھرپور احتجاج کیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں بلکہ آئینی و جمہوری حقوق کا تحفظ بھی ہے۔ احتجاجی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔