رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا ؟اہم پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان 2025 یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زیادہ تر اسلامی ممالک میں یکم مارچ بروز ہفتہ سے رمضان 2025 کا آغاز متوقع ہے،ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بتایا کہ اسلامی ممالک جمعہ 28 فروری کو بابرکت مہینے کے آغاز کے موقع پر رمضان کا چاند دیکھیں گے۔
ماہرین فلکیات نے مزید کہا کہ عین فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر، ہفتہ 1 مارچ 2025 کو رمضان کا پہلا دن ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی فیصلہ چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا،مرکز کے چیئرمین محمد عودہ نے کہا کہ ہلال مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ میں دوربینوں کے ذریعے نظر آئے گا، جبکہ اسے امریکہ میں کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
پاکستان کےمحکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے، کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا،اس حوالے سے ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے تاہم ملک بھر میں پہلاروزہ 2 مارچ کو ہوگا۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش28فروری کو5بج کر45منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر13گھنٹے 12منٹ ہوگی،ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلامی ماہ کا چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کا ریکارڈ بزنس، کامیابی کی اصل وجہ کیا؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
شمالی اضلاع کے پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، بارش سے نوشکی، پنجپائی، ہرنائی، کوہلو، سبی کے مقامی ندی نالوں میں برساتی پانی آنے کا خطرہ بھی ہے۔