طیفی بٹ اور قیصربٹ گروپ میں صلح ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) لاہور میں دو بڑے گروپ طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ کے درمیان برسوں سے جاری دشمنی بالآخر ختم ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ کے درمیان خواجہ تعریف بٹ کے گھر پر صلح کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے آپسی اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہر کے معروف تاجر رہنما شفقت بگا بٹ، اسرار بٹ اور دیگر کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔
صلح کے موقع پرمقتول جاوید بٹ کے صاحبزادے حمزہ بٹ کا کہنا تھا کہ صلح سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ اللہ سے دعا سے یہ امن قائم رہے۔ صلح کیلئے کافی عرصے سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔ قیصر بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صلح کیلئے ہمارے کافی عرصے سے کوششیں جا ری تھیں۔(جاری ہے)
لاہور کے تمام گروپس میں صلح ہونی چاہئے۔ لڑائی جھگڑے سے کسی نے بھی کچھ حاصل نہیں کیا۔
جاوید بٹ اور طیفی بٹ کی فیملی کا شکرگزار نے جنہوں نےاس سارے معاملے کو حاصل کیا۔ مقتول جاوید بٹ کے قتل میں نامزد تقریباً سبھی ملزمان گرفتار ہیں۔ باقی سب پولیس کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے۔ باقی ہماری کوشش یہی رہے گی یہ خاندان مل جل کر رہیں۔ اب لاہور شہر اور نہ ہماری آنیوالی نسلیں یہ لڑائی جھگڑا برداشت کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طیفی بٹ بٹ گروپ
پڑھیں:
اسد قیصر نے بیک ڈور چینل سے مذاکرات کی تردید کردی
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیر افضل کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔