افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیا جانے والا سرپرائز سامنے اگیا۔
ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔
پاک فضائیہ کے شیردل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے آسمان میں قوس و قزاع کے رنگ بکھیریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟
اس سلسلے میں آج کو طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری رہیں گی تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کپتان کی ٹاپ 4 ٹیموں نے مداحوں کو چونکا دیا
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، قومی و عالمی کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او بھی شریک
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، قومی و عالمی کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او بھی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گرانڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچے ۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ بالر ٹم ساتھی بھی شاہی قلعہ پہنچے ۔
ٹیم سلیکٹر اسد شفیق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کا آمد پر پی سی بی چیئرمین نے استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی رہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتے شائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔