Jang News:
2025-02-19@05:49:28 GMT

پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا طویل بیان آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا طویل بیان آ گیا

---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف سے نکالے جانے پر ممبر قومی اسمبلی، ایم این اے شیر افضل مروت کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

اب شیر افضل مروت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ توئٹر) پر ایک طویل نوٹ لکھ کر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ

شیر افضل مروت نے لکھا ہے کہ میں ہمشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہوں گا، مجھے حالیہ فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے یہ فیصلہ ان افراد نے دلوایا جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا تھا تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں الجھنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروہ کے بجائے ہمیشہ عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑا رہا۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں خان صاحب (عمران خان) کو درپیش مشکلات بشمول معلومات کی محدود رسائی اور ان لوگوں کی موجودگی کہ جن کے اقدامات پارٹی کے لیے مفید نہیں، کا اعتراف کرتا ہوں، میں اپنی پوزیشن قومی میڈیا پر آج رات واضح کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز جو انصاف کے لیے میرے ساتھ کھڑے ہو کر لڑے وہ صحیح چیز کے لیے آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی نے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی نہیں کی تو میں اسے عزت سے قبول کروں گا لیکن کبھی بھی رعایت نہیں مانگوں گا تاہم مشکل حالات میں متحد کھڑے رہنے والے پی ٹی آئی لیڈرز اور ورکرز سے یہ ضرور کہوں گا کہ ناانصافی کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں۔

پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو جمہوریت، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کو تھامے رکھنا چاہیے، حقیقی وفاداری کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اندھی تابعداری کی جائے بلکہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہماری جدوجہد صحیح راستے پر گامزن رہے۔

شیر افضل مروت کا آخر میں یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے، میری جدوجہد ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی سالمیت کے لیے ہے اور اس وِژن کے لیے ہے جو ہم سب کا مشترکہ ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی سے نکالا گیا ہے اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔

’شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے‘

تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے، انہیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا ہے، اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا: جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔

پی ٹی آئی سے کس نے نکالا؟ شیر افضل مروت نے خود ہی بتا دیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانئ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ نہیں۔


شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔

شہریار آفریدی کا ردِ عمل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر کہا ہے کہ میرے سامنے بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی، شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو پارٹی سے نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے قومی اسمبلی پی ٹی آئی سے بانئ پی ٹی پی ٹی ا ئی سے نکالے نہیں کی کے لیے

پڑھیں:

نوازشریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل مروت

نوازشریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔
ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نے ثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نوازشریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی کہ انہیں تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • نوازشریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل مروت
  • الیکشن 2024 کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کی گڈ بکس میں نہیں رہا، شیر افضل مروت
  • عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا
  • بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ
  • پارلیمانی پارٹی ارکان کا شیر افضل کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع
  • بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلالیا
  • جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروت
  • کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دونگا: شیر افضل مروت
  • کیا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنا پی ٹی آئی میں تقسیم کا نکتہ آغاز ہے؟