ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزئیر جمع کروایا ہے تو بہت افسوسناک ہے، کیونکہ ملک کی معاشی صورتحال اہم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان سے ہفتہ وار بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزئیر جمع کروایا ہے۔۔۔اس پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا ہے تو بہت افسوسناک ہے، ملک کی معاشی صورتحال اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر ترکیے طیب ایردوان نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ترک صدر نے پاک ترکیے بزنس فورم سے خطاب کیا۔ ترجمان کے مطابق اس دورے سے دفاع، ہیلتھ، زراعت، کمیونیکشن اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

’مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان سائپرس کے مسئلے پر ترکیہ کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں ملکوں نے فلسطینیوں کی حالتِ زار پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی۔ ہم فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق پالیسی بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ذکر پر افسوس

شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ذکر پر افسوس ہے۔ پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے جبکہ بھارت دہشگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ساری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی جانب سے بھارت کو ایڈوانس دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کیے جانے کی مذمت کرتا ہے، اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بیانات کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشتگری کے معاملے پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ آئی ایس کے پی ایک بڑا علاقائی خطرہ ۔ہے۔ افغانستان کے ساتھ مختلف فورمز کے ذریعے سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیےحالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا دفاع متاثر نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا کشتی حادثے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 16 نعشیں ملی ہیں اور 10 کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ لاپتہ ہیں۔ کشتی حادثہ ایک المناک سانحہ تھا۔ وجوہات کے بارے میں فی الحال نہیں بتا سکتے۔ ہم پورے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

سفیروں کی اہم ممالک میں تعیناتیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے لیے سارے ممالک اہم ہیں۔ ایسا نہیں ہےکہ کچھ ممالک کم اور کچھ زیادہ اہم ہوں۔ فارن آفس کے داخلی انتظامات پر بات نہیں کروں گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 11 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دبئی کے صدر اور دیگر سربراہان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیےپاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

چیمپئنز ٹرافی کے لیے یو اے ای ویزوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں 18 لاکھ پاکستانی ہیں جو وہاں متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔ ویزے دینا یا نہ دینا کسی ملک کا اختیار ہے، ہمیں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ویزہ بہت دیر سے ملتا ہے یا نہیں ملتا۔ تاہم مزید معلومات کے بعد میڈیا سے بات کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات سفر پر کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کی دعوت پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف پروگرام امریکا بھارت پی ٹی آئی ترجمان دفتر خارجہ ترکیہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پروگرام امریکا بھارت پی ٹی ا ئی ترجمان دفتر خارجہ ترکیہ ئی ایم ایف پروگرام ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں پاکستانی محنت کشوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے باصلاحیت سکیورٹی و عدالتی ادارے اس سنگین جرم کے مرتکب اور اسمیں سہولت فراہم کرنیوالوں کو فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑینگے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے آج صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر مہرستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاںبحق ہو گئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ کارروائی اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو ایسا سنگین و مجرمانہ فعل قرار دیا کہ جو تمام اسلامی اور قانونی و انسانی اصولوں سے متصادم ہے۔ اسمعیل بقائی نے مقتولین کے اہلخانہ اور پاکستانی حکومت و عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بااختیار سکیورٹی و عدالتی ادارے، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب ہونے اور اس میں سہولت فراہم کرنے والوں کی فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مذموم رجحان کا قومی و علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے ایران کے گہرے عزم کا بھی اعلان کیا!

متعلقہ مضامین

  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
  • ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
  • ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے
  • غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو جنگبندی سے نہیں جوڑنا چاہئے، فیصل بن فرحان
  • اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ افسوسناک امر ہے، چودھری انوارالحق
  • ٹرمپ کیجانب سے عائد ٹیرف پر نریندر مودی خاموش کیوں ہے، سنجے راوت