پاکستان کا امریکا کی جانب سے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی پر تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان کا امریکا کی جانب سے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی موجود تھا، ترک صدر نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کی، ترک صدر نے وزیر اعظم کے ہمراہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کے اجلاس کی صدارت کی، ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن فورم کے تحت نئی کمیٹیاں قائم کی گئیں، دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہئیں، ترک صدر نےتجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، ترک صدر نےقبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا بھی تھے، وزیر اعظم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کیا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے لیڈران سے ملاقاتیں کیں، اس پر وزیراعظم سے سائیڈ لائنز پر سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈران کی بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے جنٹیری بیچ کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے سعودی عرب میں آباد ہونے کی بیان کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے معاملے پر ایران، مصر، ترکیہ، ملائیشیا، اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔
کشتی حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں موجود افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لیبیا کشتی حادثہ میں 63 پاکستانی موجود تھے، 16 افراد کے لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، 3 زندہ افراد سفارت خانے کے پاس ہیں جبکہ 10 پاکستانی کشتی حادثے میں لاپتا ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار 18 فروری کو یو این سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے، وزیرخارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کی جانب سے اسحاق ڈار کا اظہار کہ وزیر
پڑھیں:
جامشورو،بے امنی عروج پر ،چوری و ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ
جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو شہر میں بے امنی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔جامشورو میں عام لوگوں)جن میں چرسی،موالی بھی شامل ہیں (نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے اور شہریوں کی جانب سے اسلحہ کے خو ف کے پیشِ نظر اپنے آپ کو لْٹیروں کے سْپرد کردینے سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بے اِنتہا بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ شب جامشورو میں پولیس وردی میں ملبوس 125موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے لوگوں کی سامان کی چیکنگ، کاغذات چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو دھر لیا، اْس کی جانب سے غلط قسم سی حرکات اور کھلے عام پیسوں کی طلبی پرشہریوں کی جانب سے اْس کے مشکوک ہونے پر اْس سے شناخت اور معلومات لیں تو وہ منت ترلوں پر آکر شہریوں کے پیروں پر گِر کر معافی طلب کرنے لگا،اِس دوران اْس نے اپنا نام سہیل مسیح اور جامشورو لمس کالونی کا رہائشی بتایا۔بعد اْزاں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر علا قہ پولیس کے حوالے کردیا۔ اِس واردات پر سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جامشورو شہر میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگی ہیں، جو کہ پولیس کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہوسکتی ہیں، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔جبکہ گزشتہ دو روز قبل جا مشو رو پولیس اسٹیشن کے قریب مین سینڈوز روڈ پرڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو کے سینئر صحافی کے بھا ئی اظہر خان جو کہ خود بھی ملٹی میڈیا سے وابستہ ہیں، اْن سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر جارہے تھے۔ ایک دوسری واردات میں جامشورو تاجر برادری کے یونین رہنما عبدالرحیم جمالی سے اسلحہ کے زور پر اْن کو یرغمال بناتے ہوئے اْن سے مو ٹر سائیکل، موبائل فون، اور نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے تھے۔جامشورو میں جرائم کے بے قابو واقعات پر جامشورو شہری ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماربنواز ابڑو اور دیگررہنماؤں نے سخت تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔