ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز محمد علی عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حکومت نےایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز محمد علی عامر کوعہدے سے ہٹا کر فیصل نثار چوہدری کو منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز محمد علی عامر کوعہدے سے ہٹادیا اورفیصل نثار چوہدری کویوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔گریڈ 20 کے فیصل نثار چوہدری ڈی جی سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تعینات تھے تاہم فیصل نثارچوہدری مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک فرائض انجام دیں گے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے فیصل نثار چوہدری کی ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی محمد علی عامر کی خدمات واپس پنجاب حکومت کےحوالے کردی گئی ہے۔دوسری جانب گریڈ 21 کے افسر عادل اکبر خان کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن، نیلوفر حفیظ کو جوائنٹ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن اور او ایس ڈی کاشف گلزار کو جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کامران احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوائنٹ سیکریٹری اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز ڈویژن عذرا جمالی کو تبدیل کرکے جوائنٹ سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔حسیب شہباز امین سیکشن آفیسر فنانس ڈویژن اور سیکشن آفیسر محمد معتصم باللہ کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء وزارت قانون و انصاف نے راجہ نعیم اکبر کو SPS-1 میں سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کر دیا ہے۔ یہ تقرری دو سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ پر ہے، جو 12 فروری 2025 سے نافذ العمل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔