گڈگورننس اور احتساب؛ آئی ایم ایف مشن تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن برائے گورننس و احتساب آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا، جس میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی طرح مشن حکام کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، جس میں آئی ایم ایف وفد نے ایف ایم یو کی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق سوالات کیے ہیں۔ اس موقع پر مشکوک مالی ٹرانزیکشننز پر رپورٹنگ اور تحقیقات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ایم یو کی رپورٹس پر ایف بی آر اور ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز درج کرتے ہیں۔ بریفنگ میں وفد کو بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایک خود مختار ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور اے این پی ہم آواز، مسائل انتظامی مسئلہ قرار
کراچی کے مسائل پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ہم آواز ہوگئی، تمام مسائل کو انتظامی مسئلہ قرار دے دیا۔
اے این پی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے حالات کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ 50 سال سے شہر کے ساتھ جاری نا انصافی ہے، لسانی بنیادوں پر نافذ کیا جانے والا کوٹا سسٹم ہے۔
میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلانمرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے،
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں انتظامی ہے۔ بےروزگاری، تعلیم میں دھاندلی اور میرٹ کا قتل کراچی کے بڑے مسائل ہیں اور یہ تمام مسائل ہم نے مل کر حکومت سے حل کروانے ہیں۔
شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ جو غلط گاڑی چلاتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پختون ڈرائیوروں کے ہاتھوں ٹینکر کے حادثات لسانی نہیں انتظامی مسئلہ ہیں۔