Express News:
2025-02-20@23:25:04 GMT

سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

حیدر آباد:

جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔ ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلیےجب کہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جب کہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سعید آباد میں ڈمپر اور بس میں تصادم، 10  مسافر زخمی
  • سیہون میں کچھ نامکمل سڑکوں کیوجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا
  • بنگلہ دیش،یونیورسٹی طلباء میں تصادم،150 سے زائد طلباء زخمی
  • بنگلادیش : یونیورسٹی میں مسلح تصادم‘ 150 افراد زخمی
  • سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء گروپوں میں تصادم، 150 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • سانگھڑ: شیخ اورکھورکھانی برادری میں بچوں کے جھگڑے پر تصادم، 10 افراد زخمی