صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب میں وکلا، ججز اور حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کو سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججز کی منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں سنیارٹی کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پارٹی اختلافات کے سلسلے میں اسلام آباد روانہ
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ ملک شاہ گورگیج اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے درمیان کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں مبینہ طور پر ملک شاہ گورگیج نے وزیراعلیٰ تک پارٹی کی مرکزی قیادت کا پیغام پہنچایا۔ بعد ازاں سرفراز بگٹی اور ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ جہاں ان کی صدر مملکت اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔