ہرنائی، کانکنوں کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 9 مزدور جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ جس میں 9 مزدور جانبحق، 6 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
باجوڑ : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے علاقہ جورغہ اصیل ترغاو میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نصب شدہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت ولایت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروپ نے قبول نہیں کی. واقعہ کی تحقیقات اور شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقے میں گھات لگا کر قتل اور دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول کے دھماکے تواتر سے ہوتے رہتے ہیں جن میں نشانہ اکثر قبائلی رہنما یا مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عہدیدار بنتے ہیں۔