Express News:
2025-02-19@06:57:13 GMT

کم سن لڑکے کا گلا کاٹ کر لاش گلی میں پھینک دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

راولپنڈی میں گلی سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو رات گئے گلی میں پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم سن لڑکے کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا۔تھانہ صادق آباد پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کیے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کم سن لڑکے

پڑھیں:

راولپنڈی: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، صلح کرانے والے شخص سمیت 2 افراد جاں بحق،

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔

پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا،

انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ آج تمہیں اپنے کزن محسن کا ساتھ دینے کا مزہ چکھاتے ہیں فائرنگ شروع کردی۔

بیان کے مطابق گولیاں لگنے سے میرے بھائی محمد اقبال ، سجیل اور مزمل شدید زخمی ہوئے جہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن محمد اقبال اور سجیل جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سنگین واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے باعث معمولی رنجش پر پیش آیا واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع شرقی سےموٹرسائیکل چور گرفتار
  • گرفتارسابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی خان جتوئی کی تھانہ میں طبیعت بگڑ گئی
  • ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا
  • راولپنڈی: اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • صوابی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگی رہنما کو قتل کردیا
  • راولپنڈی؛ اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • راولپنڈی: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، صلح کے لیے آنے والے شخص سمیت 2 افراد جاں بحق
  • خارجی عناصر ریاست کے سامنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ رحم کی توقع کر سکتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
  • راولپنڈی: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، صلح کرانے والے شخص سمیت 2 افراد جاں بحق،
  • صوابی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ کے رہنما کو قتل کردیا