Jang News:
2025-02-20@20:24:35 GMT

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ، فریقین کو نوٹسز جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ، فریقین کو نوٹسز جاری

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ نے وزارتِ آئی ٹی اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نوٹس جاری کر

پڑھیں:

گریڈ 17 اوربالا افسران کو بیوی، زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکرنا ہونگے، سول سرونٹس ترمیمی بل

سٹی42:  وفاقی حکومت نے بے تحاشا جائیدادیں بنانے والے سرکاری افسروں پر گرفت کرنے کے لئے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے سخت نوعیت کی پابندی عائد کر دی۔سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے بل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی میں سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل  پیش کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔

سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، گریڈ 17 اوربالا افسران شریک حیات اورزیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکریں گے، اس کے علاوہ اپنے غیرملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئرکریں گے۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

بل کے تحت تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل فائل کی جائیں گی جوپبلک ہوں گی، انکشافات عوامی مفادات اورشخص کی پرائیویسی اورسکیورٹی کا توازن مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے، یہ ترمیم معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت ہے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خطرے پر مبنی تصدیق کیلئے ضروری وسائل اورفریم ورک فراہم کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

ترمیم بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق ترمیم کا مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اثاثہ جات کا اعلان یقینی بنانا ہے اور ترمیم کا مقصد ہے گریڈ17 سے 22 کے عہدیداران کے ملکی وغیرملکی اثاثے عوام کیلئے قابل رسائی ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیش کیاگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے چیف جسٹس کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹ کے پانچ جج مدعی بن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے
  • سینیارٹی کا معاملہ:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ سے رجوع ،جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے استدعا
  • کام کی جگہ پر ہراسانی میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، سپریم کورٹ
  • کراچی پریس کلب کامشاورتی اجلاس‘پیکا ایکٹ کالاقانون قرار
  • کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
  • پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلیے مقرر
  • گریڈ 17 اوربالا افسران کو بیوی، زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکرنا ہونگے، سول سرونٹس ترمیمی بل
  • پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن کا گلا کاٹا جاچکا ہے: عمر ایوب
  • پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن کا گلہ کاٹا جاچکا ہے، عمر ایوب
  • پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست ، لارجر بینچ کی استدعا