پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں دسمبر2024 کے دوران 7.68فیصد اضافہ،پی بی ایس
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں دسمبر2024 کے دوران 7.68فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 162.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 150.
(جاری ہے)
اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 11.6 ارب روپےیعنی 7.68 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرولیم مصنوعات کی درا مدات
پڑھیں:
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4 روپے95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست
کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔
وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔