چین-برطانیہ رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے تعلقات کی بہتری کے عمل کا آغاز کیا گیا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ  اور وزیر اعظم برطانیہ  کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے  چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔

چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اور صاف توانائی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان واضح اور تعمیری بات چیت کے انعقاد کے منتظر ہیں تاکہ برطانیہ- چین تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وانگ ای نے برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر  پاول سے بھی ملاقات کی اور برطانوی سیکریٹری خارجہ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے، برطانیہ کے توانائی کے تحفظ کے وزیر  چین کا دورہ کریں گے اور چین-برطانیہ انرجی ڈائیلاگ کا انعقاد ہو گا۔

دوسرا ، برطانوی وزیر برائے امورسائنس، اختراع اور ٹیکنالوجی  چین کا دورہ کریں گے اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون پر چین-برطانیہ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ تیسرا، برطانوی وزیر   تعلیم  چین کا دورہ کریں گے اور چینی اور برطانوی وزرائے تعلیم کے درمیان مشاورت ہو گی۔ چوتھا،  چین-برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی، صحت، صنعتی تعاون اور دیگر ادارہ جاتی مکالموں کی تیاریوں کو تیز کیا جائے گا۔ پانچویں، مالیاتی خدمات، صاف توانائی، اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چھٹا، گلوبل گورننس، ترقیاتی شراکت داری، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل، اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین برطانیہ تعلقات کی

پڑھیں:

چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا

چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ چینی  صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں کہا کہ  حال ہی میں چین اور امریکہ کے  سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔

اس موقع پر  ترجمان نے  اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا چینی کوسٹ گارڈ نے تھیئَے شیئن ریف پر اترنے والے فلپائنی افراد سے قانونی طور پر نمٹا پہلگام حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیں گے: مودی کا پیغام انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، موہالی میں کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
  • ترکیے کے اعلیٰ سطحی وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
  • قازقستانی جامعات کے سربراہان کے وفد کا او آئی سی-کامسٹیک کا دورہ
  • چینی صدر کا برکس ممالک کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا دورہ
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ
  • چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • محمد اسحاق ڈار کا ڈیوڈ لیمی سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
  • وزیرخارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا
  • پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا