Daily Mumtaz:
2025-02-19@06:09:24 GMT

دو برطانوی شہری ایران میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

دو برطانوی شہری ایران میں گرفتار

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دو برطانوی شہری ایران میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے ایران میں ایک مرد اور ایک خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

گرفتاری کی خبر سب سے پہلے ایران کے سرکاری میڈیا نے دی، ایرانی میڈیا کے مطابق وہ جنوب مشرقی شہر کرمان میں حراست میں ہیں، گرفتار افراد پر غیر متعین سیکیورٹی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن ایک تصویر شائع کی جس میں ان کے چہرے دھندلے کیے گئے ہیں۔

تصویر میں انہیں بدھ کے روز کرمان کے دفتر استغاثہ میں برطانیہ کے سفیر ہیوگو شارٹر سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے برطانوی شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ برطانوی اور دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی-ایرانی شہریوں کو گرفتاری، تفتیش یا حراست میں لیے جانے کا “نمایاں خطرہ” لاحق ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسحاق ڈار منگل کو سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس 18 فروری کو نیویارک میں ہوگا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین نے اپنی صدارت میں سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا، چینی وزیر خارجہ وانگ ای اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی گورننس میں بہتری اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے چینی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 26-2025 کیلئے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنے اہداف پر روشنی ڈالے گا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزراء خارجہ اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملیں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا
  • ہم عراق میں اپنے مقاومتی بھائیوں کیساتھ ہیں، سید عباس عراقچی
  • جوہری پروگرام کے دفاع میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے، ایرانی وزارت خارجہ
  • کامران ملک کے انتقال پر دفترِ خارجہ کا اظہارِ افسوس
  • ایران اور لبنان پروازوں کی بحالی کیلئے رضامند
  • اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے
  • اسحاق ڈار منگل کو سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ
  • شہید سید حسن نصراللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لیے آن لائن عوامی مہم
  • دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل
  • موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والا برطانوی جوڑا ایران میں گرفتار