جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کا حلف
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکریٹری ٹوچیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل نور محمد مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد مرزا کوچیف جسٹس کا پرسنل اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعیناتسابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محمد یار ولانہ کی تعیناتی کی منظوری دی، محمد یار ولانہ کی بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی ایک سال کےلیے ہوگی۔