روس خطرہ ہے، دفاعی اخراجات بڑھانے ہونگے: نیٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے روس کو خطرہ قرار دیتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافے پر زور دیا ہے۔
مارک روٹے نے برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس نے اپنی دفاعی پیداوار میں اضافہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے نیٹو ممالک کو بھی اس حوالے سے کام کرنا ہو گا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ روس ہر 3 ماہ بعد اتنا گولہ بارود تیار کرتا ہے جتنا نیٹو ممالک سال بھر میں تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب یوکرین میں جلد از جلد امن کے خواہاں ہیں۔
مارک روٹے نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں کہ جب کبھی یوکرین جنگ پر مذاکرات شروع ہوں تو یوکرین بہتر پوزیشن میں ہو، اس لیے بھی ہمیں زیادہ اخراجات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکریٹری ٹوچیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل نور محمد مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد مرزا کوچیف جسٹس کا پرسنل اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعیناتسابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محمد یار ولانہ کی تعیناتی کی منظوری دی، محمد یار ولانہ کی بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی ایک سال کےلیے ہوگی۔