سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی رومانوی فلم کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔
اس ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایک رومانوی کامیڈی فلم کا ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے‘۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھا، ’ڈرامہ، ایکشن، رومانس، سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔‘
یاد رہے کہ روہت شیٹی کی فلم سمبا (2018) میں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد یہ فلم ان دونوں کی دوسری فلم ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سارہ علی خان
پڑھیں:
چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان
نیویارک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹس کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں چین پاکستان تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے بات کرتا رہے گا، پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا، خاص طور پر زرعی جدید کاری اور صنعت کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ امید ہے کہ پاکستان ملک میں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کی طرف سے جدیدیت اور ترقی کے ایک عظیم باب کے آغاز کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور ترقی کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے۔انہوں نے چین میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے “دو اجلاسوں” کی مکمل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان چینی اداروں اور چینی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کے اس اعلیٰ سطح اجلاس کے انعقاد کا چین کا اقدام بروقت ہے۔ پاکستان عالمی ایجنڈے میں چین کی قیادت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا۔