اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں جج صاحبان اور دیگر نے شرکت کی،صدر مملکت آصف زرداری نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس اسلام ا باد

پڑھیں:

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکریٹری ٹوچیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل نور محمد مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد مرزا کوچیف جسٹس کا پرسنل اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات

سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محمد یار ولانہ کی تعیناتی کی منظوری دی، محمد یار ولانہ کی بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی ایک سال کےلیے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 6 ججوں کے خط کے بعد عدلیہ کتنی تبدیل ہوئی؟
  • سنیارٹی پر 5 ججز سے کوئی تنازع نہیں، ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا
  • قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز کے اہم فیصلے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار
  • القادر ٹرسٹ کیس میں  تو سزائیں ہو چکیں، ٹرسٹ ضبط ہو چکا، کیس میں کچھ نہیں،قائم مقام چیف جسٹس  سرفراز ڈوگر کے ریمارکس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم
  • گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط