ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی: گزشتہ روز ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، خصوصی عبادتوں کے لیے شہریوں نے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا رخ کیا، جہاں رات گئے نفلی عبادتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
تفصیلات کےمطابق شبِ برات کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ قبرستانوں میں مرحومین کے پیاروں نے قبروں پرجاکر خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
ملک بھر کی مساجد میں شب برات کے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کیے گئے، جہاں خصوصی عبادتوں اور دینی تعلیمات کے حوالے سے بیانات دیے گئے۔
علماء نے شب برات پر خصوصی بیانات دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ہر انسان کو اپنی ذاتی زندگی میں اللہ کے خوف سے تمام معاملات درست کرنے چاہیے، نمازوں کا خصوصی اہتمام اور قرآن پاک کی تلاوت روزانہ کی بنیاد پر کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک بھر
پڑھیں:
ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا
ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے گھریلو تنازعے کے بعد اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر غصے میں آ کر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب کی وجہ سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ شدید جھلس گئے، متاثرہ خاتون کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔