مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں گرینڈ واپسی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر جلوے بکھیریں گی۔
مہوش حیات کی 7 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر گرینڈ واپسی ہو رہی ہے، ان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر منظرِ عام پر آ گیا ہے جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
سیون اسکائی انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ٹیزر کو کئی گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)
سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور ڈرامے میں مہوش حیات کے کم بیک کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں جو جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔
ڈرامے کی کہانی محبت، معمے اور گہرے رازوں پر مبنی ہو گی، جس میں اداکارہ دو کرداروں میں نظر آئیں گی اور دونوں کردار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔
اس میگا پراجیکٹ کے ٹیزر میں مہوش حیات کی آواز میں ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے ’خوشیوں سے میرا رشتہ مختصر سا ہے، اس لیے میں خود کو ان کا عادی نہیں بناتی‘۔
بے مثال اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر شامل ہوں گے۔
مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور مارول اسٹوڈیوز کی ’مس مارول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر بین الاقوامی سطح پر نام کمایا۔
خوبرو اداکارہ مہوش حیات آخری بار 2016ء میں ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، مداح طویل عرصے سے ان کی واپسی کے منتظر تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار
لاہور:چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس کے ذریعے وہ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور بالآخر اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق اشتہاری کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔