Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:46:05 GMT
بہاولپور: چھری سے حملہ، 3 راہ گیر زخمی، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بہاولپور کے مچھلی بازار میں راہ چلتے افراد پر چھری سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ریسکیو عملے کے مطابق حملہ آور نشے کا عادی ہے۔
حملے میں زخمی ہوئے 3 افراد کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بہاولپور کے مچھلی بازار میں راہ گیروں پر چھریوں کے وار کر کے حملہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے حملے کی تحقیقات کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔