امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف ایکٹ متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عائد کرنا ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی انتقام میں ملوث ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو ولسن نے تحریر کیا، ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیار کر رہا ہوں تاکہ ان افراد پر امریکا میں پابندی عائد کی جائے جو پاکستان میں عمران خان کے غلط طریقے سے قید کے ذمہ دار ہیں۔‘

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حامی ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جو ولسن اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جو ولسن

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ بالکل صحت مند ہیں ،انھیں جیل میں سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی، جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ 

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کوئی پارٹی میں آئے یا نہ آئے، ہمارے لیے بانی پی ٹی آئی اہم ہے، جیل رولز اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا بل تنقید کی زد میں
  • جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی
  • بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا: علیمہ خان
  • کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے اور گورنر ہاوس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ
  • عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
  • آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی کے خطوط نے ممکنہ مصالحت کو مشکل بنا دیا
  • سید عاصم منیر اور شہباز شریف کو عمران خان کا کوئی بھی خط نہیں ملا، رانا تنویر حسین
  • نوجوانوں کی سیاست سے مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا، بلاول بھٹو