ہرنائی: کوئلہ کان کے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔