کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس 2024 کے دوران تقریباً 500 افراد حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 4 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات کی وجوہات میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ سے لے کر تعمیراتی سرگرمیاں وغیرہ ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ 2024 میں کل 497 افراد کو تین بڑے ہسپتالوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر/ سول ہسپتال کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس سرجن نے اعداد و شمار بتائے کہ ان میں 67 خواتین شامل تھیں، مزید کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں کل 153 مرد اور 21 خواتین، سول ہسپتال کراچی میں 96 مرد اور 10 خواتین اور 181 مرد اور 36 خواتین کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید ہسپتال میں کیا گیا۔پولیس سرجن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال شہر قائد کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے کل 4 ہزار 879 افراد لائے گئے، جن میں سے 1035 خواتین شامل تھیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا کہ ان میں سے کچھ افراد دوران علاج چل بسے، تاہم ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم نہیں کروایا۔

ہسپتالوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ حادثات میں زخمی ہونے والے 2 ہزار 63 مرد اور 893 خواتین کو جناح ہسپتال، 617 مرد اور 44 خواتین کو سول ہسپتال اور 1164 مرد اور 98 خواتین کو عباسی شہید ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا۔پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ تمام اموات کی اطلاع پوسٹ مارٹم کے معائنے کے لیے ہسپتالوں کے میڈیکو لیگل سیکشن کو نہیں دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح دوران علاج دم توڑنے والے زخمیوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایل او سیکشنز کو بھی رپورٹ نہیں کیا گیا، کیونکہ اہل خانہ ایسا کرنے سے ہچکچاتے نظر آتے تھے۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ حادثات میں پولیس سرجن ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا مرد اور کے لیے

پڑھیں:

عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے بھجوایا جارہا تھا. آسیہ نامی ملزمہ خواتین کو جبری مشقت پر بھجوانے میں ملوث ہے. ملزمہ آسیہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ قیام، اخراجات کیلئے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ نے کرنا تھی. چاروں خواتین  آف لوڈ کردی گئیں جبکہ ایجنٹوں سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا. گرفتار ملزمان کی شہریت بھی مشکوک پائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
  • کراچی: ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
  • سرگودھا: جائیداد اور خاندانی تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی
  • مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
  • ٹک ٹاکر سیما گُل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار
  • روزانہ 3 ہزار 300 افراد ٹریفک حادثات میں مررہے ہیں، عالمی بینک
  • کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا
  • دنیا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں؟
  • عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • ملتان:خوفناک ٹریفک حادثے میں 6افراد جاں بحق