ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان  انیشیٹو (جی پی آئی) کی کوششوں سے زرعی شعبے خصوصا  ً چولستان  میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
 

چولستان کے مقامی افراد کی فلاح و بہبود کے لیےزرعی ترقی  لازم ، پانی کی بچت  اور بروقت استعمال کے لیے جدید  ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘  فعال کیے گئے ہیں۔ جی پی آئی کے تحت  کسانوں کی سہولت کے لیے  جدید زرعی ٹیکنالوجی  کی فراہمی یقینی بنانےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر جی پی آئی حدیقہ حبیب کا کہنا ہے کہ جی پی آئی خصوصاً چولستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔ چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور کسانوں کی انتھک محنت  زیادہ منافع بخش پیداوار  میں اہم کردار کر رہی ہے۔

اسی طرح عبداللطیف  نے چولستان میں فصل کی کامیاب پیداوار میں  ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ چولستان کی بنجر زمین کو آباد کرنے میں معاون،  پانی کے بروقت اور بہتر استعمال کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

سید نقی گلزار نے کہا کہ جی پی آئی کی جانب سے  پانی اورزمین  کا تجزیہ کرنے کے لیے لیبز میں جدید مشینری  کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت جی پی آئی بنجر زمینوں کی آبادکاری کے ذریعے  ملکی زراعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی پی آئی کے لیے

پڑھیں:

موٹرسائیکل لین گرین روڈ شہریوں کیلئے  درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے

فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع

موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی حادثے میں ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے علاقے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل لین گرین روڈ کی منصوبہ بندی کے دوران ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ مضامین

  • ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟
  • سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی
  • مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت طلب
  • چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
  • مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان
  • بیسویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی
  • 20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی
  • موٹرسائیکل لین گرین روڈ شہریوں کیلئے  درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے
  • پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر ، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فوٹو وال سجا دی گئی