اندرون و بیرون ملک جانیوالی 8 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
(اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پرنہ آسکا،کراچی سے روانہ ہونیوالی آٹھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانیوالی نجی وپی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونیوالی اسلام آباد کی چار،لاہورکی تین پروازیں کینسل ہوئیں جبکہ دبئی جانیوالی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آبادایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605 اورکراچی سے اسلام آبادپی آئی اے کی پرواز پی کے 370منسوخ ہوگئی ہے ۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آن لائن ویزا فیس کتنی ہے؟بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر
ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ اس وقت 62.90 روپے کے برابر ہے، لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے بنتی ہے۔
سروس چارجز کے علاوہ امیدواروں کو ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ملائیشیا ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں کے ساحل، بارشوں کے باعث سرسبز جنگلات اور تاریخی مقامات کا امتزاج لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، یہ خصوصیات اسے چھٹیاں گزارنے کے لیے بہترین مقام بناتی ہیں۔