Daily Mumtaz:
2025-04-13@16:00:20 GMT

عمران خطوط پر آرمی چیف کی پہلی بارلب کشائی،دعوے غلط

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

عمران خطوط پر آرمی چیف کی پہلی بارلب کشائی،دعوے غلط

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکولکھے گئے خطوط پر پہلی بارآرمی چیف کابراہ راست ردعمل آنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت اور رابطوں کے دعووں اور کہانیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،جب تک نومئی کے واقعات پر عمران خان معافی نہیں مانگیںگے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کی مفاہمت کے کوئی امکانات نہیں ہیں،پاکستان کے قریبی دوست ترکیہ کے صدر رجب طیب کے اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاوس میں معززمہمان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں اخبارنویسوں سے غیررسمی بات چیت میں آرمی چیف نے واضح کردیاہے کہ انہیں کسی کاکوئی خط نہیں ملا،اگرکوئی خط ملاتو پڑھوں کانہیں اسے وزیراعظم کو بجھوادوں گاخط کی باتیں سب چالیں ہیں پاکستان ترقی کررہاہے اور آگے بڑھ رہاہے،یہ پہلاموقع ہے کہ آرمی چیف نے عمران خان کے خط پر ازخودردعمل دیااس سے قبل سکیورٹی ذرائع کے حوالیسے یہ خبریں آئی تھیں کہ عمران خان کاکوئی خط جی ایچ کیونہیں پہنچااور نہ ہی خط سے اسٹیبلشمنٹ کو کوئی دلچسپی ہے جس پر تحریک انصاف کے بعض رہنماوں جن میں سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور وکیل رہنما فیصل چودھری نے یہ تبصرہ کیاتھاکہ ذرائع کی بات پر ہم کیسے یقین کرلیں؟آئی ایس پی آراپناردعمل دے،آئی ایس پی آرسے بڑھ کراب تو آرمی چیف نے اپناردعمل دے دیاہے اس غیررسمی گفتگو کے بعد ان باتوں اور تجزیوں میں کوئی صداقت نظرنہیں آئی کہ اسٹیبلشمنٹ اورتحریک انصاف کید رمیان کوئی مفاہمت ہونے والی ہے حتیٰ کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوریہاں تک دعویٰ کرچکے ہیں کہ ننانوے فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں اور عمران خان کوبنی گالہ یانتھیاگلی منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،ڈی جی آئی ایس پی آراس سے پہلے کئی بات اپنے بیانات میں فوج کی پالیسی واضح کرچکے تھے کہ نومئی کے ملزمان ،سہولت کاروں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا،تحریک انصاف نے مذاکرات کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں اور حکومت سے کرے جب کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے عمران خان مسلسل یہ کہتے رہیکہ فوج سے مذاکرات کئے جائیں گے حال ہی میں انہوں نے خطوط لکھنے کاایک نیاسلسلہ شروع کیا،یہ خطوط عمران خان کے امریکہ سے چلائے جانے والے ایکس اکاونٹ پر جاری کئے جاتے ہیں جن میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور26ویں ترمیم سمیت دیگرنکات اٹھائے جاتے ہیں اور فوج کی قیادت پر الزام تراشی بھی کی جاتی ہے جو ایک درست رویہ اورعمل نہیں ہے،عمران خان کو چاہئے کہ آئین دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی اور قانونی جنگ لڑیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تحریک انصاف ا رمی چیف

پڑھیں:

190ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہ ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے۔ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے۔ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے:عمر ایوب
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جوابات
  •  منرلزایکٹ کی منظوری عمران خان کی رضامندی سے مشروط ہے،بیرسٹرگوہر
  • ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست دائر
  • 190ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست
  • اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا