جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) کے صدر اور 2 کسٹم افسران کو اغوا کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال افغانستان کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر کسٹم آفس سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔
اغوا کاروں نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام پر لے گئے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فوری تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
خبر فائل ہونے تک تینوں افراد کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا تھا، مقامی تاجر برادری نے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وانا ٹریڈ یونین اور ڈبلیو سی سی آئی نے اغوا کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیاں تینوں افراد کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کریں۔
تاجروں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات نے کاروباری ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دھمکی دی کہ اگر حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہی تو وہ احتجاج میں سڑکوں پر نکلیں گے۔

مقامی لوگوں نےسکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام اور تاجر برادری اور شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے صدر

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30خوارج جہنم واصل

 راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 30خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیادپرآپریشن کیااس دوران 30خوارج کو جہنم واصل کردیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ
  • فیصل آباد:نیدر لینڈ کے نائب سفیر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکار و تاجر برادری سے گفتگو کررہے ہیں
  • پاکستان کا جنوبی وزیرستان  میں  30 عسکریت پسندوں کو ہلاک  کرنے کا دعویٰ
  • سینیٹ : اپوزیشن کا احتجاج ‘3 پی ٹی آ ئی ار کان کی رکنیت معطل
  • ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے
  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خوارج ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30خوارج جہنم واصل