نوازشریف اور شہبازشریف کی ممانی انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔
سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں،مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور: میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی، 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں
لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی کے آپریشن کرنا پڑیں گے جبکہ ایک کی ہڈی پر پلاسٹر چڑھایا جائے گا۔
واقعے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔