وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردگان نے کون سی گاڑی تحفہ دی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ میں تیار کی گئی الیکٹرک گاڑی ’ٹوگ‘ کا ایک ماڈل تحفہ دیا ہے۔
تین ایشیائی ممالک کے دورے پر نکلے ترک صدر اردوان نے پاکستان کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں ٹی10 ایکس ماڈل کی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ’ٹوگ‘ وزیر اعظم شہباز شریف کو تحفے میں دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سربراہان نے سبز رنگ کی گاڑی کے سامنے تصویر کھنچوانے سے پہلے بات چیت کرنے کے لیے وقت نکالا، کار کا منفرد رنگ ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحل پر اردگان کے آبائی شہر رائز میں واقع سرسبز آئیڈر ہائی لینڈز سے متاثر ہے۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے اور وزیر اعظم نے الیکٹرک ایس یو وی کو تھوڑا گھمایا، تصویر میں قید ہونے والے اس لمحہ سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دیرینہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ
پاکستان اس ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ایشیا کے دورے کا تیسرا اور آخری پڑاؤ تھا، ہفتے کے شروع میں اردگان نے ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو اسی طرح کی ٹوگ گاڑی تحفے میں دی تھی، بدھ کو انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو بھی ایک اور ٹوگ پیش کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترک صدر ٹوگ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان شہباز شریف رجب طیب اردوان شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف عالمی بینک ورلڈ بینک وزیراعظم شہباز شریف